کاروباری افراد کی صلاحیت بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے: ونسنٹ پال میڈ

Dec 03, 2013

لاہور (کامرس رپورٹر)ورلڈ بینک کے ذیلی ادارے پرائیویٹ اینڈ فنانشل سیکٹر ڈویلپمنٹ کے لیڈ اکنامسٹ ونسنٹ پال میڈ نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں کاروباری مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے قلیل المدت منصوبے تشکیل دینا ہونگے تاکہ پاکستان کا برآمدی شعبہ معاشی استحکام میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکے۔ وہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر سہیل لاشاری سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے دوران اظہار خیال کررہے تھے۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں طارق مصباح، سابق صدر میاں انجم نثار، چیئرمین کنٹریکٹرز اینڈ بلڈرز ایسوسی ایشن اکبر شیخ، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین ابرار احمد، مدثر مسعود چودھری اور سابق ایگزیکٹو کمیٹی رکن رحمت اللہ جاوید نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ ورلڈ بینک کے لیڈ اکنامسٹ نے کہا کہ ٹھوس منصوبہ بندی کے تحت اقدامات اٹھاکر مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانا ممکن ہے جو عالمی منڈی میں اپنی جگہ بنانے کے لیے بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح پر تشکیل دئیے گئے ایکشن پلان کے ساتھ اسے نافذ کرنے کے لیے ایک بہترین ٹیم بھی چاہیے۔

مزیدخبریں