لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ میں پنجاب میں جماعتی بنیادوں پر انتخابات کے فیصلے کیخلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں دائر کی جانیوالی اپیل میں موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں جماعتی بنیادوں پر انتخابات کرانے کا حکم دیا حالانکہ جماعتی بنیادوں پر انتخابات ہونے سے فسادات کا خطرہ ہے جبکہ رشوت اور کرپشن میں بھی اضافہ ہو گا۔ اگر انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرائے گئے تو نچلی سطح پر عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے سیاست ہونے لگے گی لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ پنجاب میں جماعتی بنیادوں پر انتخابات کو کالعدم قرار دیکر غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کرانے کے احکامات جاری کرے۔