نئی دہلی (آن لائن) بھارتی حکمران جماعت کانگریس کی صدر سونیا گاندھی دنیا کی امیر ترین اہم شخصیات میں شامل ہو چکی ہیں۔ سونیا گاندھی نے مال و دولت کے معاملے میں برطانیہ کی ملکہ الزبتھ اور موناکو کے شہزادہ البرٹ دوم پر بھی سبقت حاصل کر لی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس امر کا اظہار ہفنگٹن پوسٹ ورلڈ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ رپورٹ انٹرنیٹ پر کافی زیادہ پڑھی جانے والی رپورٹس میں شامل ہو گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے امیر ترین شخصیات میں روس کے صدر ولادی میر پوٹن اول درجے پر فائز ہیں، جبکہ امریکہ کے صدر اوباما کو ان شخصیات میں جگہ نہیں ملی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے 20 امیر ترین حکمران جو ابھی عہدوں پر فائز ہیں ان کی ایک فہرست تیار کی گئی ہے۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ابھی حتمی یہ نہیں کہا جا سکتا ہے آیا یہ فہرست صحیح حقائق پر مشتمل ہے۔ بارہویں درجے پر آنے والی انڈیا کی حکمران جماعت کی صدر سونیا گاندھی کے پاس 2 بلین ڈالر کے اثاثے موجود ہیں۔ اس وجہ سے انہیں ملکہ الزبتھ پر بھی برتری حاصل ہے۔ ہفنگٹن پوسٹ کے مطابق اس فہرست کو اس طرح مرتب کیا گیا کہ ہر ملک کے جی ڈی پی کو اس کی شخصیت کے اثاثوں کے ساتھ پرکھا گیا ہے کہ آیا وہ کیسے اپنی روزمرہ زندگی گزارتے ہیں۔ رپورٹ میں مرتب کردہ فہرست میں بادشاہوں، صدور، سلطانوں اور ملکا¶ں کے علاوہ تیل کے لحاظ سے زرخیز مشرق وسطیٰ کے ممالک کے سربراہان بھی شامل ہیں۔ ایسوسی ایٹس فار ڈیموکریٹک رائٹس کی ویب سائٹ نیشنل الیکشن واچ کے مطابق 2009ءمیں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں مس سونیا گاندھی نے اپنے اثاثوں کا اعلان کیا تھا۔ اعلان کے مطابق سونیا گاندھی ایک اعشاریہ اڑتیس کروڑ روپے کے اثاثوں کی مالک تھی۔
سونیا