استنبول (آن لائن) ترکی نے یورپ سے تعلق رکھنے والے 11 ہزار جہادیوں کو ڈی پورٹ کر دیا ہے۔ ایک ترک اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈی پورٹ کئے جانے والے تمام یورپی شہری القاعدہ گروپوں کا حصہ بننے کے لئے ترکی کے راستے شام جانے کے خواہش مند تھے۔ حکومت نے جرمنی‘ بیلجیئم‘ فرانس اور ہالینڈ کو ان کے شہریوں کی ملک بدری کے بارے مےں آگاہ کر دیا۔ تمام جہادی 2013ءمیں خفیہ اداروں کی مدد سے مختلف آپریشنز کے دوران گرفتار کئے گئے تھے۔
ترکی/ ملک بدر