سری نگر (کے پی آئی) کل جماعتی حرےت کانفرنس گ کے چےرمےن سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت جان لے کشمےری اپنے بنیادی اصول یعنی حق خودرادیت سے منہ موڑنے والے نہیں ہیں،بھارت کے ریاستی جبر کے آگے جھکنے والے نہیں ہیں اور ان کا جذبہ آزادی پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگیا ہے۔ کولگام میں ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوے گےلانی نے کہا کہ سید صلاح الدین اور دیگر حزب مجاہدےن کو اشتہاری ملزم قرار دینے کے بارے میں کہا ”2008 سے ہماری جدوجہد پرامن ہے، اس میں اگر کوئی سرفروشی کا راستہ اپنائے تو اسے دہشت گرد نہیں کہا جاسکتا بلکہ دہشت گر د وہ ہوتے ہیں جو لوگوں کو بلاجواز مارتے ہیں، ا±ن میں خوف پیدا کرتے ہیں، جو اپنے حقوق کیلئے لڑتے ہیںیا اپنی مبنی برحق تحریک کیلئے لڑتے ہیں ا±نہیں اشتہاری ملزم قرار نہیں دیا جاسکتا“۔ حریت چیئر مین نے واضح کیا کہ یہ لوگ مقدس کاز کے لئے میدان عمل میں سرفروشانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔ لیکن ہندوستان کی ضد اور ہٹ دھرمی نے انہیں یہ راستہ اختیار کرنے کیلئے مجبور کیا ہے ۔ گیلانی نے کہا کہ یہ لوگ دہشت گرد نہیں بلکہ آزادی کے مجاہدین ہیں جو تحریک کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے سر بکفن ہیں۔گیلانی نے لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ’آّٓپ الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کریں، کیونکہ ایسا نہ کرنے سے بھارت ہمیں غلامی کی زنجیروں میں مضبوطی سے جھکڑتا ہے، ووٹ ڈال کر بھارت کشمیریوں میں نام نہاد جمہوریت کا راگ الاپتا ہے، لہٰذا اس عمل سے دور رہ کر بھارت پر واضح کردینا چاہئے کہ ہم اپنے بنیادی اصول یعنی حق خودرادیت سے منہ موڑنے والے نہیں ہیں“۔
علی گیلانی