عدالتوں کا حوالہ دینے کی بجائے ججوں کے نام ضمنیوں میں لکھنے کے معاملے پر آر پی او گوجرانوالہ کی طلبی

عدالتوں کا حوالہ دینے کی بجائے ججوں کے نام ضمنیوں میں لکھنے کے معاملے پر آر پی او گوجرانوالہ کی طلبی

Dec 03, 2013

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے عدالتوں کا حوالہ دینے کی بجائے فاضل ججوں کے نام ضمنیوں میں لکھنے کے معاملہ پر آر پی او گوجرانوالہ کو طلب کر لیا ہے۔ فاضل عدالت نے ایک کیس کی سماعت کے دوران اس امر کا نوٹس لیا تھا کہ عدالتی حکم پر درج ہونے والے مقدمات کی ایف آئی آر میں عدالت کے لفظ کی بجائے ججوں کا ان کے نام سے حوالہ دیا جاتا ہے اس معاملہ پر ہائی کورٹ نے سخت برہمی کا بھی اظہار کیا تھا۔
آر پی او گوجرانوالہ طلبی

مزیدخبریں