لاہور (نامہ نگار+ خصوصی نامہ نگار) آئی جی پنجاب پولیس خان بیگ نے چار پولیس افسروں کے تبادلے وتقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن علامہ اقبال ٹائون ڈویژن لاہور زاہد محمود کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن سٹی ڈویژن لاہور، ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ طارق محمود کو ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن علامہ اقبال ٹائون ڈویژن لاہور، ڈی پی او خوشاب مجاہد اکبر خان کو ڈی پی او میانوالی جبکہ ڈی پی او میانوالی فیصل گلزار کو ڈی پی او خوشاب تعینات کر دیا گیا ہے۔خصوصی نامہ نگار کے مطابق پنجاب حکومت نے 8 افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ تقرری کے منتظر فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خواجہ داؤد کو ممبر بورڈ آف ریونیو، تابندہ ساجد کو ممبر ویمن پنجاب سروس کمیشن لگایا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس کمشنر آفس سرگودھا محمد جاوید بھٹی کو ایڈیشنل سیکرٹری بورڈ آف ریونیو، اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور کیپٹن (ر) خالد محمود کو اسسٹنٹ کمشنر منڈ ی بہاؤالدین لگانے کے آرڈر منسوخ کر دیئے گئے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری انڈسٹریز، کامرس انویسٹمنٹ شمیم انعام کو ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن، کلچر اینڈ یوتھ افیئر ڈیپارٹمنٹ لگایا گیا ہے او ایس ڈی شاہدہ فرخ کی خدمات محکمہ صنعت، کامرس انویسٹمنٹ کے سپرد کر دی گئیں۔ آصف علی ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملتان کو ایڈیشنل سیکرٹری بورڈ آف ریونیو لگایا گیا ہے۔