لاہور (نوائے وقت نیوز) بھارتی کمرشل قونصل راجیش کمار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آزاد راستہ تجارت جاری رکھنا چاہیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت سے معاملات میں بہتری آئے گی۔ 12 سال سے کم اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو واہگہ آمد پر ویزا دینا شروع کر دیا ہے۔