نیشنل ڈیف کرکٹ چیمپئن شپ مظفرگڑھ نے گوجرانوالہ کو ہرا دیا

نیشنل ڈیف کرکٹ چیمپئن شپ مظفرگڑھ نے گوجرانوالہ کو ہرا دیا

Dec 03, 2013

لاہور (سپورٹس رپورٹر)نیشنل ڈیف کرکٹ چیمپئن شپ کے میچ میں مظفر گڑھ نے گوجرانوالہ کو136 رنز سے شکست دی۔ مظفر گڑھ کی ٹیم نے 35 اورز میں9وکٹوںپر 257 رنز بنائے۔گوجرانوالہ کی ٹیم 121 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔،، ذیشان نعیم 44 اور وہاج علی28 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ مظفر گڑھ کی جانب سے قمر نوید نے 3، نعیم بیگ اور عرفان علی نے 2,2 وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

مزیدخبریں