مکرمی! فلپ ہیوز کی اچانک موت پر دنیائے کرکٹ غم و الم میں ڈوب گیا اس حادثہ کے بعد گیند مارنے والے فاسٹ بائولر اپنے دماغی ہوش و حواس کھو بیٹھا اور وہ شاید کبھی بھی کرکٹ کے قابل نہ ہو سکے۔ فلپ ہیوز جو بھارت کے خلاف کھیلنے کے امیدوار تھے شاید اس دنیا میں گیند سے مرنے والے میں سات کھلاڑیوں کی صف میں شامل ہو گئے ہیں۔ کرکٹ میں چوٹوں کی روک تھام کے لئے آئی سی سی یعنی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل جو خواب گرگوش میں محو ہے کودنیائے کرکٹ میں ڈومیسٹک لیول تک پچز کے ماہر تمام ممالک کے نمائندوں پر مشتمل Panel بنانا چاہئیے جو خطرناک اور ان فٹ اور کسی میک کی بنی ہو پچز گیندوں کی نگہداشت کی جائے آئی سی سی کے زیر نگرانی جو چیزیں کرکٹ کو تباہ کر رہی ہیں ان میں خاص طور پر گیندیں اور میچ جو زبردستی مچیز جیتنے کے لئے بنائی جاتی ہیں اور یہ سب کچھ آئی سی سی کی ناک کے نیچے ہو رہا ہے۔(طاہر شاہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر)
فلپ ہیوز کی موت آئی سی سی کی نا اہلی
Dec 03, 2014