منڈیرا (اے پی اے)کینیا کے شہر منڈیرا میں حکام کا کہنا ہے کہ صومالیہ کی شدت پسند تنظیم الشباب نے کم از کم 36 کھدائی کرنے والے مزدوروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔اس سے قبل منڈیرا کے پڑوسی ضلع میں غیر مسلموں میں مقبول ایک شراب خانے میں ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ان افراد کو آدھی رات کو اس وقت پکڑ لیا گیا جب وہ اپنے خیموں اور کانوں میں سو رہے تھے۔