افغان طالبان ابھی بھی بڑے حملوں کی صلاحیت رکھتے ہیں:نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا اعتراف

کابل (اے پی پی+اے ایف پی) نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ نیٹو کی تاریخ کے طویل ترین جنگی مشن کے اختتام پر افغانستان کو اگلے سال سے اپنے ہاں پرتشدد واقعات میں اضافے کا سامنا کرنا پڑیگا لیکن افغان سکیورٹی فورسز اس خونریزی پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹو کے سربراہ نے گزشتہ رات افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ افغان طالبان ابھی بھی بڑے حملے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن