قاہرہ (نوائے وقت رپورٹ/رائٹرز) مصر میں عدالت نے پولیس پر حملہ کرنے کے الزام میں 188 افراد کو سزائے موت سنا دی۔ قبل ازیں نام نہاد عدالتوں کی جانب سے سینکڑوں اسلام پسندوں کو ایسی سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔ یاد رہے 14 اگست 2013ء میں کرداسا پولیس سٹیشن پر حملے میں کئی اہلکار مارے گئے تھے۔ جولائی 2013ء سے لیکر اب تک مرسی کے 1400 حمایتی مارے جا چکے ہیں۔ پبلک پراسیکیوٹر نے مظاہرین کو قتل کرنے کے مقدمہ میں سابق صدر حسنی مبارک‘ وزیر داخلہ اور 6 سکیورٹی کمانڈروں کی بریت کے عدالتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا فیصلے میں خامیاں تھیں۔ انہوں نے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی۔