اوچ شریف: 3 حقیقی بہن بھائی پُراسرار بیماری سے معذور ہوگئے حفاظتی ٹیکے لگوائے تھے: والد

Dec 03, 2014

اُوچ شریف (نامہ نگار) تین حقیقی بہن بھائی پر اسرار بیماری کا شکارہو کر معذور ہوگئے۔ نواحی چک 160این پی کی بستی مہاجراں کے رہائشی غریب محنت کش محمود احمد نے بتایا کہ اسکے پانچ بچے ہیں جن میں سے تین بچے پر اسرار بیماری کا شکار ہو کر معذور ہوچکے ہیں۔ بچوں کو حفاظتی ٹیکے بھی مکمل کروائے تھے مگر اسکے باوجود میری 20 سالہ بیٹی شکیلہ، 12 سالہ فرحان اور 6 سالہ سلیمان بیماری کا شکار ہوگئے۔

مزیدخبریں