پسرور (نامہ نگار) رضا کارانہ ریٹائرمنٹ نہ لینے پر گجرات سے زبردستی سیالکوٹ تبدیل ہونے والا پی ٹی سی ایل کا سینئر لائن مین صدمہ برداشت نہ کرسکا، دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گجرات میں تعینات پی ٹی سی ایل کے لائن مین فرخ وحید کو اطلاع ملی کہ اسکی ٹرانسفر سیالکوٹ کردی گئی ہے وہ اس اطلاع پر دل گرفتہ ہو کر ہسپتال جا پہنچا جہاں کچھ ہی دیر میں اس کی روح پرواز کرگئی۔