ملتان (آئی این پی) مظفر گڑھ سے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کمشنر ملتان کے باہر دھرنا دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چار روز کے اندر ہیڈ محمد والا پل تعمیر نہ کیا گیا تو وہ ٹال پلازہ شیر شاہ روڈ بلاک کر دیں گے اور تا دم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے۔ اس معاملے کو اٹھانا ملتان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن اور دیگر اراکین اسمبلی کی ذمہ داری تھی لیکن انہوں نے بے حسی اختیار کر رکھی ہے۔