جیکب آباد (نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ عمران خان نے 16دسمبر کی تاریخ دیکر ماضی کی ’’نیازی تاریخ‘‘ کو دہرانے کی کوشش کی ہے 16دسمبر وہ سیاہ ترین دن تھا جب جنرل نیازی نے ہتھیار ڈالے اور پاکستان دولخت ہوا 16دسمبر کی تاریخ دے کر عمران نیازی نے ایک بار پھر ملک کی وہی سیاہ تاریخ دہرانے کی بات کی ہے البتہ شاہ محمود نے 16کو 18کردیا۔