لاہور (آئی این پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذوروں کا عالمی دن آج بدھ 3 دسمبر کو منایا جائیگا۔
اس دن کی مناسبت سے خصوصی افراد کیلئے کام کرنے والی این جی اوز کے زیر اہتمام تقریبات، کانفرنسز، سیمینارز کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس موقع پر مختلف شہروں میں عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے آگاہی واکس بھی منعقد کی جائیں گی۔