پشاور (نوائے وقت نیوز) پشاور ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس افسر شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل ملک منظور اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل مجاہد علی خان عدالت میں پیش ہوئے عدالت کے روبرو درخواست گزار نے کہا کہ اپریل میں ایک خاندان کے2 افراد غفار الدین اور افسر الدین کو اٹھایا گیا تھا۔ غفار الدین اور افسر الدین کو علی زئی بحالی مرکز کوہاٹ میں رکھا گیا ان دونوں سے رشتہ داروں کو ملاقات کی اجازت دی جائے۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ 5 دسمبرتک غفار الدین اور افسر الدین کی ملاقات رشتے داروں سے کرائی جائے اور انہوں نے بحالی مرکز کے انچارج سے دونوں افراد کی رپورٹ طلب کر لی۔