لاہور (خصوصی رپورٹر) ایشین پارلیمنٹرین اسمبلی کے اجلاس کے دوسرے روز راجہ ظفر الحق نے شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ انڈونیشیا کے وفد کے سربراہ فیدلی زون نے راجہ ظفر الحق کو چاندی کی بنی کشتی بطور تحفہ پیش کی۔ عشائیہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دیا جس میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال خان، سپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی، سپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی، سینیٹر رضا ربانی، رفیق رجوانہ، میاں غلام حسین شاہد، رانا محمد ارشد سمیت بیشتر شرکاء اجلاس نے شرکت کی۔