نئی دہلی (اے پی پی+اے ایف پی) بھارت اور فرانس کے درمیان رافیل طرز کے 126 فرانسیسی جنگی طیاروں کی فروخت کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے پائے جانے والے اختلافات ختم ہونے کے بعد اتفاق رائے ہو گیا ۔رپورٹ کے مطابق ان جنگی طیاروں کی فروخت کے معاہدے کی مالیت قریب 15 بلین ڈالر بنتی ہے ۔ یہ معاہدہ 2012 میں طے پایا تھا۔ اس کے بعد سے پیرس اور نئی دہلی حکومتوں کے مابین طیاروں کی قیمت اور دیگر امور سے متعلق اختلاف رائے کے باعث اس ڈیل کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی تھی۔ بھا رتی وزارت دفاع کے مطابق اس موضوع پر اختلافات کو مل کر ختم کرنے پر اتفاق رائے بھارتی اور فرانسیسی وزرائے دفاع کے گزشتہ روز ہونے والے ایک اجلاس میں ہوا۔