نئی دہلی (بی بی سی) بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع میں ایک قبائلی خاتون کو جادو کے شک میں گاؤں میں مبینہ طور پر برہنہ گھمایا گیا ہے۔بیتول ضلع کے رائسیڑا گاؤں میں لوگوں کو 45 سالہ خاتون پر جادو کرنے کا شک تھا۔ کئی گھنٹے تک نالے کے پانی میں کھڑا رکھا۔اس کے بعد انہوں نے اس عورت کو مبینہ طور پر مارا اور پھر کپڑے اتار کر اسے جوتوں کا ہار پہنایا گیا اور گاؤں میں گھمایا گیا۔ اس میں کْل چھ ملزم ملوث ہیں جن میں سے پانچ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔‘متاثرہ خاتون کا دعویٰ ہے کہ انہیں جادو نہیں آتا لیکن گاؤں کے لوگ ان پر شک کرتے ہیں اور پریشان کرتے رہتے ہیں۔
مدھیہ پردیش : جادو کے شک پرخاتون کو گاؤں میں برہنہ گھمایاگیا
Dec 03, 2014