کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں چار ملزم ہلاک‘فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

 کراچی (این این آئی)کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے۔ رضویہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیاگیا۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کو احمد اور زخمی شخص کو عمران کے نام سے شناخت کیا گیا۔ نیپا چورنگی پر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے، جوہر چورنگی کے قریب کار پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ رضویہ ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیاگیا پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا۔ علاوہ ازیں نارتھ ناظم آباد میں فائیو سٹار چورنگی کے قریب کلینک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ڈاکٹر شدید زخمی ہو گیا۔ رینجرز نے مومن آباد میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر کالعدم تنظیم کے 3کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ قبل ازیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی پولیس کے چیف غلام قادر تھیبو نے کہا کہ حکومت یا پولیس کی کسی سیاسی جماعت کے خلاف کارروائی کرنے کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن صرف اور صرف جرائم پیشہ افراد کے لئے ہے۔ پولیس پر کوئی سیاسی دبائو نہیں، ٹارگٹڈ آپریشن کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کراچی میں رینجرز اور پولیس امن کے لئے دن رات کارروائیاں کر رہے ہیں اور اب لیاری سمیت کراچی کا کوئی علاقہ نو گو ایریا نہیں ہے۔جب آپریشن شروع ہوا تھا تو شہر میں روزانہ 12 لوگ مرتے تھے لیکن اب یہ تعداد 3 تک پہنچ گئی ہے اور جلد اسے مکمل طور پر ختم کر دیں گے۔کراچی کے علاقے سچل میں مبینہ پولیس مقابلے میں چار ملزم  ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے۔ ملزمان جرائم کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...