لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سانحہ ماڈل ٹائون کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ڈیڑھ ماہ سے جج تعینات نہ ہونے کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہو گئی۔ شہریوں پر گولیاں چلانے کے الزام میں سابق ایس ایچ او سبزہ زار عامر سلیم سمیت چار پولیس ملازمین گرفتار ہیں تاہم جج کی عدم تعیناتی کے باعث کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی۔