لاہور (خصوصی نامہ نگار) سعودی وزارت خارجہ نے رواں عمرہ سیزن کے دوران تمام عازمین عمرہ کو آنکھوں کی سکیننگ اور فنگر پرنٹس محفوظ کرنے کی پابندی سے مستثنٰی قرار دے دیا ہے۔ ورک پرمٹ ‘ وزٹ ویزا اور دیگر ویزوں پر سعودی عرب کا سفر کرنے والے تمام افراد کے لئے بائیو میٹرکس کی انرولمنٹ لازمی ہے۔ عمر ہ ویز ہ کی معیاد ایک ماہ ہو گی تاہم ٹریول ایجنٹ اس سے کم مدت کے پیکج بھی فروخت کر سکتے ہیں ۔
سعودی عرب نے رواں عمرہ سیزن کیلئے تمام عازمین کو آنکھوں کی سکیننگ سے مستثنیٰ قرار دیدیا
Dec 03, 2014