راولپنڈی (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چودھری نثار سے کہتا ہوں کہ وہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے حالات سمیٹ لیں ورنہ حالات کسی کے بس میں نہیں رہیں گے الیکشن ٹربیونل میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پس پردہ قوتیں بھی چاہیں گی کہ مذاکرات ہوں اور کوئی بامقصد حل نکل آئے۔ مذاکرات کی کامیابی سے اپوزیشن اور نواز دونوں کا فائدہ ہو گا تاہم اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو حکومت کا نقصان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کا پہلے ہی فیصلہ کر رکھا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی سے بے دخلی کے نوٹس پر میں صدیق الفاروق کو قانونی نوٹس بھجوا رہا ہوں جو جھوٹ بول رہا ہے۔ عمران خان اب زرداری سے زیادہ اچھے اور منجھے سیاستدان کی طرح جواب دے رہے ہیں۔