اسلام آباد (آن لائن) ملک کے مہنگے ترین سرکاری پاورپلانٹ نندی پور کو 10 سال کیلئے ملائیشین کمپنی کے حوالے کرنے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ بجلی کی پیداوار اور پلانٹ کی دیکھ بھال ملائیشین کمپنی کی ذمہ داری ہوگی، حکومت ملائشین کمپنی کو 6 کروڑ روپے ماہانہ ادا کریگی۔ نندی پور پاورپلانٹ کے آپریشن میں نادرن پاور جنریشن کمپنی کا 10سال تک کوئی کردار نہیں ہوگا۔ ایم ڈی نندی پاورمحمد محمودنے بتایا کہ ملائیشین کمپنی کا انتخاب باضابطہ بولی کے عمل کے ذریعے کیا گیا۔
ملک کے مہنگے ترین سرکاری پاورپلانٹ نندی پور کو 10سال کیلئے ملائیشین کمپنی کے حوالے کرنے کا فیصلہ
Dec 03, 2014