اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے ایک بار پھر چیف الیکشن کمشنر بننے سے معذرت کر لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان پھر جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کو چیف الیکشن کمشنر بنانے کیلئے مشاورت کی گئی اور حکومت نے ان سے رابطہ کیا جس پر تصدق حسین جیلانی نے ایک بار پھر چیف الیکشن کمشنر بننے سے معذرت کر لی۔
چیف الیکشن کمشنر کیلئے حکومت کا پھر تصدق جیلانی سے رابطہ، سابق چیف جسٹس نے معذرت کر لی
Dec 03, 2014