اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی حکومت نے سپیشل سیکرٹری جسٹس (ر) محمد رضا خان کو سیکرٹری وزارت قانون و انصاف کا اضافی چارج دیدیا، گریڈ 20کے افسر ڈاکٹر مختار کو ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور کارپویشن تعینات کر دیا گیا، وہ بطور جوائنٹ سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار خدمات سر انجام دے رہے تھے، گریڈ20 کے افسر وقار احمد شاہ کو جوائنٹ سیکرٹری کامرس ڈویژن، فدا محمدکو جوائنٹ سیکرٹری فنانس ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔