فورسز کی بمباری‘ جھڑپ‘ غیرملکیوں سمیت 52 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی/ خیبرایجنسی/ اورکزئی ایجنسی (نیوز ایجنسیاں) شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں  دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون کامیابی سے جاری ہے۔ گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی میں دہشت گردوں کے چیک پوسٹوں پر حملوں کو ناکام بنادیا۔ جیٹ طیاروں کی بمباری اور سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میںغیر ملکیوں سمیت 52 دہشت ہلاک جبکہ متعد دزخمی ہوگئے۔ منگل کو میڈیا رپورٹس کے مطابق   شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کاروائی میں اہم دہشت گرد کمانڈروں سمیت 30   دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔   سیکورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں  سے  شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں لٹکہ کے مقام پر دہشت گردوں کے  ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں  دو اہم دہشت گرد کمانڈروں سمیت 30    دہشت گرد مارے گئے  جن میں غیر ملکی بھی شامل تھے۔ بمباری سے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔ جیٹ طیاروں نے دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا جن کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ گاڑیاں خود کش حملوں میں استعمال ہو سکتی تھیں۔  آئی ایس پی آرنے غیر ملکیوں سمیت 17   دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ دوسری جانب عسکری حکام کے مطابق  خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسزکے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 7دہشت گرد  مارے گئے۔  وادی  تیراہ   میں سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر 50سے 60دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر حملے کو ناکام بنادیا ۔جوابی کاروائی میں  7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں نے جھڑپ میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ دوسری جانب اورکزئی ایجنسی کے علاقے شیرین درہ میں   سکیورٹی فورسز نے  چیک پوسٹ پر دہشت   گردوں کے  حملہ کو ناکام بنایا۔ فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گرد  ساتھیوں کی نعشیں چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ آن لائن کے مطابق شزین چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 4 جوان بھی شہید ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن