داعش کے سربراہ کی بیوی اور بیٹے کو لبنانی فوج نے گرفتار کر لیا

بیروت (اے پی اے+اے ایف پی)داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی بیوی سجا الدولیمی کو بیٹے سمیت لبنانی فوج نے سرحد عبور کرتے ہوئے حراست میں لے لیا۔ جعلی دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ابوبکر البغداد کے بیٹے اور بیوی کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا۔ لبنانی فوج کے مطابق دونوں کی گرفتاری غیرملکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے تعاون سے کی گئی ہے۔ گرفتاری کو داعش کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی خیال کیا جا رہا ہے اور انھیں داعش کی طرف سے پکڑے گئے متعدد غیر ملکی شہریوں کی رہائی کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے تاحال داعش کے جانب سے ابوبکر البغدادی کی بیوی کی گرفتاری پر کسی قسم کا ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔تفصیلات کیمطابق لبنان کی فوج نے شدت پسند تنظیم’اسلامک اسٹیٹ‘ کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی بیوی اور بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق انہیں چند روز پہلے شام کی سرحد عبور کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ لبنان ہی کے ایک اخبار السفیر نے لکھا ہے کہ یہ کارروائی ’غیرملکی خفیہ ایجنسیوں‘ کے تعاون سے کی گئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ابوبکر البغدادی کی اہلیہ ایک جعلی پاسپورٹ کے ساتھ سفر کر رہی تھیں جب کہ ان کے ہمراہ ان کا بیٹا بھی تھا۔جرمن نیوز ایجنسی کے مطابق، جس کو گرفتار کیا گیا ہے، وہ البغدادی کی دوسری بیوی ہے اور اس کی شہریت شام کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...