لندن پہنچنے پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے تحریک انصاف کو آڑھے ہاتھوں لیا، اور کہا کہ دھرنوں، جلسوں کے بعد پاکستان بندکرنےکی باتیں سامنےآرہی ہیں، پاکستان کوبندکرنے کی باتیں مناسب نہیں ہیں، پاکستان کےعوام نےانھیں اسلیےووٹ نہیں دیاکہ دھرنوں کی سیاست کریں، میں نےپہلےبھی کہاتھادھرنےپیچھےرہ جائیں گےاورپاکستان آگےنکل جائیگا، انہوں نے کہا کہ یہ لوگ مان گئےکہ خیبرپی کے کاہیلی کاپٹراستعمال کرتےرہےاورڈیزل بھی وہیں سےآتاہے، عوام نےانھیں خیبر پی کے میں ووٹ دیا،یہ خیبرپی کے کےبجائےپاکستان کی بات کررہےہیں،خیبرپی کے کاحشرپہلےسےزیادہ خراب ہورہاہے، نیا پاکستان خیبرپی کے میں بنا کر دکھائیں، خیبرپی کےمیں جیلیں ٹوٹ رہی ہیں،سڑکوں اورتعلیمی اداروں کاحال براہے، الله تعالیٰ انھیں ہدایت دے، انہوں نے کہا کہ نئےنئےسیاستدان پاکستان میں نفرت کےبیج بورہےہیں، پاکستان کےساتھ افسوس ناک کھیل کھیلاجارہاہے، عمران خان نے ہسپتال میں جیت کی مبارکباد دی تھی، عمران خان کی دعوت پر ان کے گھر گیا تھا،،ہمیں ملکرپاکستان کی خدمت کرنی ہے، حکومت نےکبھی بھی مذاکرات سےانکارنہیں کیا، تحریک انصاف بامقصدبات چیت کرناچاہتی ہےتوحکومت کوکوئی اعتراض نہیں، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنرسےمتعلق گزشتہ روزاپوزیشن لیڈرسےتفصیلی گفتگوہوئی، چیف الیکشن کمشنر کا فیصلہ مشاورت سے ہو گا، ڈیوڈکیمرون نےخودٹیلیفون کرکے انہیں لندن کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، افغان صدرکےدورہ پاکستان میں اچھےفیصلےہوئےجس پرعمل کرینگے،