پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کہتےہیں نظام بدلنے کی کوئی تحریک ان کی جماعت کےبغیرکامیاب نہیں ہوسکتی،صحت یاب ہوکرجلد کارکنوں اور عوام کےدرمیان ہوں گا،جدوجہد کو منزل پر ہی پہنچائیں گے

امریکہ روانگی کے موقع پر لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  طاہر القادری  علالت کے باعث  روایتی انداز میں گرج برس تو نہیں سکےلیکن اتنا ضرور بتاگئے کہ ماڈل ٹاؤن کےشہدا کاخون بخشا نہیں جائےگاڈیل یا دیت پر حکومت سے کسی سطح پر بات نہیں ہوئی،،،انہوں نے جاتے ہوئے حکومت سے ایک مطالبہ اور بھی کردیااور بولے کہ انیس سو نوےمیں ہونے والے قاتلانہ حملےاور سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظرعام پرلائی جائےڈاکٹرطاہر القادری نے لاہور ہائی کورٹ سے بھی اپیل کی کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ بھی طلب کی جائے اور تصدیق کی جائے کہ پنجاب حکومت نے اس میں کوئی رد وبدل تو نہیں کیا

ای پیپر دی نیشن