کراچی میں سندھ مدرسۃ الاسلام میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے، مذاکرات میں تعطل عمران خان کی وجہ سے آیا، پوری دنیا کے مندوبین نے انتخابات پر سوال نہیں اٹھایا، عمران خان کے دھاندلی کے مطالبے پر سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا۔انہوں نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر سو ضرب سو میٹر کے دھرنے کو اٹھارہ گھنٹے تک کوریج دی جائے گی تو سرمایہ کار کیسے آئے گااحسن اقبال نے مزید کہا کہ انہیں بڑی مایوس ہوئی نئے پاکستان کی بات کرنے والے پندرہ دن کا پروگرام تک نہ بنا سکےانہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات میں عوام نے سب جماعتوں کو مینڈیٹ دیا ہے ایک دوسرے پر پتھر مارنے کے بجائے اپنے اپنے صوبوں میں عوام کی خدمت کریں