حکومت نے 18 دسمبر کو عمران خان کی طرف سے ملک بند کرنے کی دھمکی کے خلاف حکمت عملی تیار کر لی تاجر اور ٹرانسپورٹ تنظیموں کو تحفظ کی یقین دہانی سمیت عوام کے تحفط کو یقینی بنایا جائے گا۔

Dec 03, 2014 | 16:11



وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے عمران خان کی جانب سے ملک کو بند کرنے کی دھمکی کے بعد پارٹی کے صوبائی صدور اور ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک بھر کی تاجر اور ٹرنسپورٹ تنظیموں سے قریبی رابطے کر کے ان کے کاروبار کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کریں۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے افسران کو بھی تاجروں اور عام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے 18 دسمبر کو ملک بند کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے جس کے پیش نظر حکومت تاجر اور ٹرانسپورٹ تنطیموں کو اعتماد میں لے رہی ہے۔ سندھ میں عمران خان کے پلان کو ناکام بنانے کے لیے حکومت نے پی پی پی اور ایم کیو ایم سے بھی رابطہ کیا ہے۔ دوسری جانب  تاجروں کی طرف سے بھی عمران خان کی کال کو مسترد کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے ملک بھر کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 18 دسمبر کو ہر صورت ٹریفک کی روانگی کو یقینی بنائیں۔ اگر کوئی غیرآئینی طریقے سے پہیہ جام کرانے کی کوشش کرے تو فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزیدخبریں