کشمیر میں گذشتہ ہفتے فوجی یونیفارم پہنے ہوئے حملہ آوروں نے ایک فوجی چھاؤنی پر حملہ کر کے 10 افراد کو ہلاک کردیا تھا حالیہ واقعے کو اس کا ردعمل قرار دیا جا رہا ہے بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے آنیوالے ان لوگوں نے فوج کی چوکی پر حملہ کیا تھا جوابی فائرنگ میں مارے گئے کپواڑہ میں ریاستی انتخابات کے لیے پولنگ بھی جاری ہے جن کا حریت رہنماؤں نے بائیکاٹ کر رکھا ہے ۔ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی سے تعلق رکھنے والے ہندوستانی وزیراعظم نریندرا مودی مسلم اکثریتی ریاست کشمیر میں بھی فتح حاصل کرنے کے حوالے سے پوری طرح پرعزم ہیں اور اس سلسلے میں وہ یہاں کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔ہندوستان کی جانب سے پاکستان پر کشمیری علیحدگی پسندوں کو تربیت اور انھیں مدد فراہم کرنے کا الزام لگایا جاتا ہے تاہم پاکستان ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔