لاہور(لیڈی رپورٹر)خواتین پر تشددکی روک تھام کیلئے پنجاب اسمبلی سے بل منظورکرایاجائے صنفی معاشرتی رویوں کی حوصلہ شکنی کے لئے قومی نصاب اور مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔مقررین نے ان خیالات کااظہار پنجاب کمشن برائے خواتین اور یو این ویمن کے زیر اہتمام خواتین پر تشددی مہم کے خاتمے ،سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز برائے پنجاب کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پروزیر برائے اقلیتی امور وانسانی حقوق خلیل طاہر سندھو ،ویمن کمیشن چیئرپرسن فوزیہ وقار،یو این ویمن کی نمائندہ عظمیٰ قریشی،خواتین قومی کمیشن کی چیئر پرسن خاور ممتاز،لاہور کالج ویمن یونیورسٹی کی سارہ شاہد،علی سرفراز،ضیاءالرحمان، ارکان اسمبلی عظمیٰ بخاری ، راحیلہ خادم حسین،،صائمہ امین خواجہ،سلمان مدنی،ڈاکٹر ناصر جاوید،ڈاکٹر فرزانہ نذیر ڈاکٹر امان اللہ ، سلمان عابد، فرزانہ ممتاز ودیگرموجود تھے۔خلیل سندھونے کہا کہ خواتین پر تشدد کے خاتمے کا بل پنجاب اسمبلی کے آئندہ نشست میں پیش کیا جائے گا۔
”خواتین پر تشدد کے خاتمے کا بل پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائیگا“
Dec 03, 2015