لاہور(کلچرل رپورٹر)تجربات کے دورختم ہوگئے، باری تھیٹر جمعہ سے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا ۔ عوام کو معیاری تفریح کے ساتھ اچھا ماحول بھی دینے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پروڈیوسر اور باری تھیٹر کے مالک عابد حمید نے نئے سٹیج ڈرامہ ”حسینہ سیلفی“ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر راحیل باری ، خرم باری ، محمد حنیف ، منیر راج ، قیصر جاوید ، جونی ملک ،محمد عاطف سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں ۔