لاہور (سٹاف رپورٹر)آرمڈ فورسز پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی کے 36رکنی وفد نے پاکستان آرمی کی میڈیکل کور کے میجر جنرل زاہد حامد کی سربراہی میں ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں وفد نے کنویں سے ریسکیو؛ فائر فائٹنگ، اربن سرچ اینڈ ریسکیو، اونچائی سے ریسکیو، ہزمٹ ٹریننگ، ابتدائی طبی امداد کے سٹالز اور ریپلنگ کی ریسکیو مہارتوں کا جائزہ لیا ۔