داعش دنیا بھر میں اپنے جنگجو بھرتی کر رہی ہے، امریکہ میں 71 گرفتار

Dec 03, 2015

واشنگٹن (صباح نیوز)داعش پوری دنیا میں اپنے جنگجو بھرتی کر رہی ہے۔ حال ہی میں سامنے آنیوالی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ”داعش“ نے امریکہ کے اندر سے اپنے حامیوں اپنی صفوں میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ دوسری طرف امریکی حکام نے داعش سے تعلق کے الزام میں 71 شدت پسندوں کو حراست میں لیا۔کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ذریعے دہشت گردی کی بھی منصوبہ بندی کی تھی۔عرب ٹی وی کے مطابق جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر شمیوس ہیوس اور ماہرین نے مشترکہ رپورٹ کے مطابق داعش کس طرح امریکہ میں اپنے جنگجو بھرتی کرتے ہوئے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے داعش سے تعلق کے الزام میں 71 شدت پسندوں کو حراست میں لیا۔ پکڑے گئے تمام افراد معاشرے کے مختلف طبقات کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان میں امیر، غریب، مرد ،خواتین، چھوٹے، بڑے، خواندہ اور ناخواندہ سب شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق گرفتار کیے گئے 250 امریکیوں نے داعش کے ساتھ مل کر لڑائی کے لیے بیرون ملک سفر کیا۔ امریکہ کی 50 ریاستوں میں داعش سے قربت یا تنظیم سے تعلق کے شبے میں کل 900 کیسز کی تحقیقات کیں۔ ان میں سے 27 فی صد نے اندرون ملک دہشت گردی کی کارروائیاں کیں۔امریکی محققین کا کہنا ہے کہ داعش سے تعلق کے شبے میں گرفتار امریکی شہریوں میں 40 فی صد نو مسلم ہیں۔ جس میں اکثریت دین اسلام کی تعلیمات سے نابلد ہوتی ہے اور وہ آسانی کے ساتھ کسی بھی شدت پسند گروپ کا ایندھن بن سکتے ہیں۔
داعش بھرتیاں

مزیدخبریں