ماسکو (اے پی پی) روسی صوبے سوردلووسک میں حکام نے سرکاری علماءاور مسلمان مبلغین میں داعش مخالف کتاب کی تقسیم کا اعلان کیا ہے جس میں دولت اسلامیہ جیسی انتہا پسند تنظیموں اور صدیوں کی روایات کے حامل حقیقی اسلام میں فرق واضح کیا جائیگا۔ستر صفحات کی یہ کتاب خطے کے مسلمانوں کی دینی کونسل نے یورال سٹیٹ مائننگ یونیورسٹی کے شعبہ مذہب شناسی کی معاونت سے تحریر کی ہے۔ یہ کتاب مساجد کے آئمہ اور ان سرکاری اہلکاروں کو دی جائے گی جن کا مسلمانوں کے ساتھ واسطہ پڑتا ہے۔
روس/ کتاب
a