کینیڈین سفری دستاویز پرڈی پورٹ ہونیوالوں کو قبول نہیں کریں گے: وزارت داخلہ

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزارت داخلہ نے کینیڈا سے پاکستانیوں کو ڈیپورٹ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی پاکستانی کو حکومت پاکستان کے علاوہ کسی دوسرے ملک کی جانب سے جاری کردہ سفری دستاویزات پر ڈی پورٹ کرنا بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اسلام آباد میں مقیم کینیڈین ہائی کمشن کے نام لکھے گئے مراسلہ میں وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کینیڈا کے سفری دستاویزات پر نہ تو کسی ڈی پورٹی شخص کو پاکستان قبول کرے گا نہ ہی ایسے افراد کے ہمراہ آنے والے سرکاری اہلکاروں کو امیگریشن کی اجازت دی جائے گی۔ مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ شہریت کی تصدیق کے بعد متعلقہ پاکستانی سفارت خانے سے سفری دستاویزا کے اجراء کے بعد ڈی پورٹیشن کا عمل ممکن ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...