مٹھہ ٹوانہ، فائرنگ سے کانسٹیبل جاں بحق خیبر پی کے میں 98 مشتبہ افراد گرفتار

مٹھہ ٹوانہ/ پشاور/ جڑانوالہ (نامہ نگاران+ ایجنسیاں) مٹھہ ٹوانہ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وادی سون میں تھانہ نوشہرہ کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل ملک محمد بشیر اعوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ واضح رہے ملک بشیر اعوان تھانہ نوشہرہ میں سکیورٹی انچارج تھے۔ علاوہ ازیں سکیورٹی فورسز نے خیبر پی کے کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں اور 39 افغان باشندوں سمیت 98 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پشاور میں تھانہ چمکنی کی حدود میں فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 14 افغان باشندوں سمیت تیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی نے مردان میں کارروائی کی اور دو دہشتگردوں کو دھر لیا، تصبیح اللہ اور فصیح اللہ اگست میں ایک سکول پر ہونے والے حملے میں ملوث ہیں، ہنگو کے مختلف علاقوں میں بھی سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کر کے مشتبہ افراد کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا، نوشہرہ میں بھی پولیس نے آپریشن کیا اور 25 افغان باشندوں سمیت 38 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ نامہ نگار کے مطابق پولیس نے اندرون شہر سرچ آپریشن کرتے ہوئے 27 افغان باشندوں کو گرفتار کیا ہے جن میں سے تھانہ صدر پولیس نے شخصی ضمانت پر گرفتار 10 افراد کو چھوڑ دیا جبکہ 10 کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اے این این کے مطابق پشاور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے والے مجرموں کو جرم ثابت ہونے پر 14، 14 سال کی سزا سنا دی۔ شاہ حسین اور عزیز جمال کو اپریل میں دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، دوران تفتیش دونوں پر الزامات ثابت ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...