نواب شاہ(آئی این پی)ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد نوازسوہونے کہا ہے پولیو کے خلاف مہم کی سخت نگرانی کی ضرورت ہے، پولیو مہم میں کوتاہی کرنے والے کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے گزشتہ مہم میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے 8ویکسینٹر کو شوکازنوٹس جاری کرنے اور بچوں کو حفاظتی ٹیکے والی مہم میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے2 سپرنٹنڈنٹ ویکسینیشن ایوب دایو، طاہر کو جبری ریٹائرمنٹ پربھیجنے اور ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسینیشن عبدالمجید لوند کا کیس اینٹی کرپشن کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔
نوابشاہ : انسداد پولیو مہم میں غفلت پر 2 افسروں کو جبری ریٹائر کر دیا گیا
Dec 03, 2015