اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل پاکستان نے پٹیشن دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں ہزاروں ایکڑ اراضی کی الاٹمنٹ اور غیرقانونی طور پر الاٹ کئے گئے پلاٹوں کو منسوخ کیا جائے جبکہ کیس کی سماعت 8 دسمبر کو مقرر کی جائے۔ عدالت کی جانب سے سندھ حکومت کے متعلقہ حکام سے کہا جائے کہ جس چالیس ہزار ایکڑ اراضی کی الاٹمنٹ منسوخ کی گئی ہے وہ دوبارہ کسی کو الاٹ نہ کی جائے جبکہ وزیراعلٰی سندھ کو غیرقانونی طور پر الاٹ کردہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کی ہدایت کی جائے۔
سندھ میں ہزاروں ایکڑ اراضی کی الاٹمنٹ غیر قانونی دیئے پلاٹ منسوخ کئے جائیں ٹرانسپرنسی کی سپریم کورٹ میں رٹ
Dec 03, 2015