اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد کی یو سی 32 وارڈ 6 کے انتخابی نتیجے کا فیصلہ ٹاس پر ہوا۔ ٹاس میں تحریک انصاف کے کامران کو کامرانی نہ مل سکی اور وہ ٹاس ہار کر نشست بھی ہار گئے۔ آزاد امیدوار احتشام ستی کی قسمت اچھی رہی اور وہ جنرل کونسلر منتخب ہو گئے۔ دونوں امیدواروں کو پولنگ کے دوران 93، 93 ووٹ پڑے تھے جس پر ریٹرننگ افسر کی ایڈوائس پر دونوں امیدواروں کی موجودگی میں ٹاس کرائی گئی۔
اسلام آباد: یو سی 32 میں ٹاس پر فیصلہ، کونسلر کا آزاد امیدوار کامیاب، تحریک انصاف کو شکست
Dec 03, 2015