نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے بیجنگ جائیں گے

اسلام آباد (عترت جعفری) وزیراعظم محمد نواز شریف جو فرانس میں موسمیاتی تبدیلی کے بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے بعد آج وطن واپس پہنچ جائیں گے۔ 14 سے 15 دسمبر کو شنگھائی تعاون آرگنائزیشن کے اجلاس میں شرکت کیلئے بیجنگ جائیں گے۔ وزیراعظم اس سے قبل 9 دسمبر کو ایشیائی ممالک کی وزارتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ایس سی او کے ممبران میں قازقستان‘ چین‘ کرغیزستان‘ روس‘ تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔ مبصر کا درجہ رکھنے والے ممالک میں افغانستان‘ بھارت‘ ایران‘ منگولیا اور پاکستان شامل ہیں۔ ان ممالک کو مکمل رکن ریاست کا درجہ دینے کی منظوری دی جا چکی ہے تاہم ممبرشپ کا عمل 2017 ء میں مکمل ہو گا۔ قوی امکان ہے کہ ایس سی او کے اجلاس میں بھارتی وزیراعظم اور افغان صدر بھی شریک ہوں گے۔ خطے کے کچھ دوسرے ممالک جن میں ایران‘ روس اور چین بھی شامل ہیں کی نمائندگی بھی ہو گی۔ اس تناظر میں ایس سی او کا اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل بن گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...