اسلام آباد کی میئر شپ کیلئے مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کے نواز کھوکھر سے رابطے

Dec 03, 2015

اسلام آباد (محمد نواز رضا/ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی میئرشپ اور ڈپٹی میئرز کے لئے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کی قیادت نے آزاد گروپ کے قائد نواز کھوکھر سے رابطے شروع کر دئیے ہیں۔ سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چودھری اور قومی اسمبلی کے سابق رکن اسمبلی انجم عقیل آزاد امیدواروں سے انفرادی رابطے بھی کر رہے ہیں۔ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ان کے دروازے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے لئے کھلے ہیں تاہم ان کے گروپ نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا تاہم کہا کہ سیاست میں کوئی بات حتمی نہیں ہوتی۔ ڈاکٹر طارق فضل نے کہا کہ وہ آزاد چیئرمینوں سے رابطوں سے مطمئن ہیں جلد سرپرائز دیں گے۔ انشاء اﷲ میئر مسلم لیگ (ن) کا ہی ہوگا۔

مزیدخبریں