وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال سے محروم، 4 گاڑیاں، 6 موٹر سائیکل چوری

لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈیفنس اے کے علا قہ میں بز نس مین شیخ افضل اور انکی اہلیہ سے انکے ڈرائیور عاشق نے بیوی کے ساتھ مل کر گن پوائنٹ میں 70 تولے طلا ئی زیورات، 4لا کھ کی نقد ی اور دیگر سا ما ن لوٹ لیا اور فر ار ہو گئے۔ نقصان کی مالیت 45لا کھ روپے بتائی جاتی ہے۔ ڈاکوؤں نے وحدت کالونی میں کار سوار فیملی سے 8لاکھ روپے مالیت، ساندہ نیشنل ٹائون میں صہیب اور اس کی فیملی سے5 لاکھ روپے مالیت، کینٹ میں نور الحسن اور اس کی فیملی سے3لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیوارت، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے راوی روڈ کے علاقہ میں اشرف اور انکی بیوی سے17ہزار روپے، موٹر سائیکل چھین لی۔ مزاحمت کرنے پر اشرف کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔ نشتر کالونی میں واجد سے دولاکھ 80 ہزار روپے اور موبائل فون، سبزہ زارکے علاقہ لیا قت چوک میں صلاح الد ین ایک لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون، بھاٹی گیٹ میں شبیر کی دوکان سے ایک لاکھ روپے، غازی آباد میں شعیب اور اس کی فیملی سے 70ہزار روپے اور موبائل فون، ماڈل ٹائون میں ذیشان ملک سے 50 ہزارروپے اور موبائل فون، شاہدرہ ٹائون میں محمد عابد سے 40ہزار روپے اور موبائل فون، شادباغ کے علاقہ میں عثمان بشیر کے گودام میں چوکیدار کو یرغمال بنا کر ہزاروں روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ پرانی انارکلی کے علاقہ میں لیئق روڈ پر بنک میں دبئی پلٹ شاہد عاشق رقم نکلوانے کے لئے گیا تو وہاں اس کا کسی نے پرس نکال لیا جس میں 10ہزار اماراتی درہم اور ہزاروں روپے نقدی تھی۔ تھانہ پرانی انارکلی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی اور بنک سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے۔ چوروں نے مناواں سے ذیشان، ماڈل ٹائون سے شاہد، اقبال ٹائون سے ساجد، وحدت کالونی سے نذیر کی گاڑیاں جبکہ ڈیفنس سے نوید، فیکٹری ایریاسے سعید، وحدت کالونی سے جمشید، شفیق آباد سے عمران، شادباغ سے فرید، گجر پورہ سے شہباز کی موٹر سائیکلیں چوری کرلیں۔ اچھرہ کے علاقے پیر غازی روڈ، شاکر روڈ اور نواحی علاقوں میں ڈکیتیوں کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں۔ حال ہی میں پے درپے ڈکیتیوں کی وارداتیں ہوئیں۔ دن دیہاڑے لوگوں کو لوٹ لیا گیا۔ شاکر روڈ کی علی سٹریٹ میں نوائے وقت کے سینئر سب ایڈیٹر مبشر احمد خان سے علی الصبح نماز فجر کے وقت دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں نے جان سے مارنے کی دھمکی دیکر موبائل فون اور دیگر اشیاء لوٹ لیں اور فرار ہو گئے۔ اہل محلہ نے متعلقہ حکام سے فوری طورپر ان وارداتوں پر قابو پانے کی اپیل کی ہے۔ فیروزوالا سے نامہ نگار کے مطابق ڈکیتی کی وارداتوں میں ڈاکوئوں نے شہریوں کو لاکھوں روپے سے محروم کر دیا۔ ڈاکوئوں نے ایک کمپنی کے ملازم شفیق کو تشدد کا نشانہ بنا کر لاکھوں روپے سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوئوں نے امجد اقبال سے تین لاکھ لوٹ لیا۔ ڈاکوئوں نے شہزاد احمد سے 50 ہزار روپے اور موبائل چھین لئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...