الیکشن ٹربیونل پر تنقید، تحریک انصاف کے رہنما حامد زمان کو توہین عدالت کا نوٹس

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) تحریک انصاف کے رہنما حامد زمان کو الیکشن ٹربیونل کے جج پر تنقید مہنگی پڑگئی۔ الیکشن ٹربیونل کے جج نے توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا۔ حامد زمان کو این اے 118 کے فیصلے کے بعد جج پر تنقید کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا گیا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ کسی کو عدالت کا تقدس پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، عدالتی فیصلے پر تنقید کی جاسکتی ہے لیکن کسی جج کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جاسکتا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...